Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 924|Reply: 0

سرمائی اولمپک گیمز: نارویجیئن اتھلیٹ کا لائیو شو میں بے وفائی کا اعتراف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-2-14 19:46:02 | Show all posts |Read mode
  
— اسکرین گریب

سرمائی اولمپک گیمز میں ناروے کے 28 سالہ اتھلیٹ اسٹرولا ہولم لیگرائڈ نے گرل فرینڈ سے بے وفائی کا اعتراف کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتھلیٹ نے مردوں کی 20 کلو میٹر انفرادی ریس میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد لائیو انٹرویو دیتے ہوئے بے وفائی کا اعتراف کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ 3 ماہ قبل مجھ سے ایک سنگین غلطی ہوئی۔

ناروے کے سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹرولا ہولم لیگرائڈ نے کہا کہ اپنی 6 ماہ پرانی گرل فرینڈ کو حقیقت بتانے کے بعد سے یہ ان کی زندگی کا بدترین ہفتہ رہا ہے۔   
سرمائی اولمپکس 2026ء تنازع: افتتاحی تقریب میں’شیطانی‘ علامتوں کا استعمال، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

2026ء کے سرمائی اولمپکس کا آغاز 6 فروری کو اٹلی کے شہر میلان اور کورتینا میں شاندار تقریب کے ساتھ ہوا، تاہم اس افتتاحی تقریب کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔   

اتھلیٹ کا کہنا ہے کہ ایک شخص ہے جس کے ساتھ میں یہ جیت شیئر کرنا چاہتا تھا، لیکن شاید وہ یہ نہیں دیکھ رہی، 6 ماہ قبل میں اپنی محبت سے ملا، جو دنیا کی سب سے خوبصورت اور مہربان انسان ہے لیکن 3 ماہ پہلے میں نے اپنی سب سے بڑی غلطی کی اور اسے دھوکا دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ میرے لیے سونے کے تمغے کی مانند تھی، لیکن میں نے اسے دھوکا دیا، پچھلے چند دنوں میں کھیل دوسرے نمبر پر رہا، کاش میں یہ کامیابی اس کے ساتھ بانٹ سکتا۔

بعد ازاں ناروے کے اخبار سے بات کرتے ہوئے اسٹرولا ہولم لیگرائڈ نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کا واحد طریقہ یہی تھا کہ میں سب کچھ سچ سچ بتا دوں اور امید کروں کہ وہ مجھے معاف کر دے، میرے پاس کھونے کو اب کچھ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 مرتبہ کے عالمی چیمپئن اسٹرولا ہولم لیگرائڈ بایاتھلون مقابلے میں تیسرے نمبر پر رہے۔

اس مقابلے میں سونے کا تمغہ ان کے ہم وطن جوہان اولو بوٹن نے جیتا جبکہ فرانس کے ایرک پیروٹ دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ اسٹرولا ہولم لیگرائڈ کا دوسرا اولمپک تمغہ ہے، اس سے قبل وہ 2022ء کے کھیلوں میں ریلے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت چکے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:07 GMT+5 , Processed in 0.055228 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list