برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ اُس وقت چاک ہو گیا، جب حکام نے 33 غیر ملکی مہاجرین سے بھری لاری کو بروقت روک لیا۔
حکام کے مطابق لاری 4 فروری کو ڈوور میں اس وقت پکڑی گئی، جب وہ فرانس جانے والی فیری کے ذریعے ملک سے باہر روانہ ہونے والی تھی۔
برطانیہ 148 ٹن غیر قانونی منشیاب برآمد، مالیت اربوں پاؤنڈ
برطانیہ میں گزشتہ سال بارڈر فورس اور پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران 148 ٹن غیر قانونی منشیات ضبط کر لیں، جن کی مالیت تقریباً 2 اعشاریہ6 ارب پاؤنڈ بتائی جاتی ہے۔
چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ مہاجرین کو لاری کے پچھلے حصے میں لکڑی کے تختوں پر انتہائی نامساعد حالات میں بٹھایا گیا تھا۔ ان میں بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کے شہری شامل تھے۔
اس کارروائی کے بعد برمنگھم کے علاقے شیلڈن ہیتھ روڈ سے 51 سالہ زاہد خان کو گرفتار کر کے اس پر غیر قانونی امیگریشن میں معاونت اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔
مانچسٹر: یہودیوں پر حملے کی سازش میں 2 انتہا پسندوں کو عمر قید کی سزا
مانچسٹر میں 2 انتہا پسند اسلامی ریاست کے حامی افراد کو یہودیوں پر حملے کی سازش کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق یہ نیٹ ورک بھاری مال بردار گاڑیوں کے ذریعے مہاجرین کو چینل کے آر پار اسمگل کرتا تھا۔
ایک اور 44 سالہ مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا، جسے بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا، تاہم وہ ایک دوسرے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث مطلوب تھا۔
نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ایک اعلیٰ افسر نے خبردار کیا ہے کہ یہ سرگرمیاں نہ صرف مہاجرین کی جانوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ملکی سرحدی سلامتی کے لیے بھی سنگین چیلنج ہیں۔