|
|
اے ایف پی
پرائیویٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ پر بچوں کی موجودگی میں ویپ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسے تمام ان ڈور مقامات جہاں پہلے ہی سیگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہے، وہاں اور کام کرنے کے مقامات بالخصوص جہاں بچوں کی موجودگی پائی جائے چاہیے وہ پبلک ٹرانسپورٹ ہو یا پرائیویٹ گاڑی 18سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ ویپ کے استعمال پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکولز، بچوں کے کھیلوں کے میدان کے مقامات بھی پابندی کی زد میں آئیں گے۔
محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت نے کہا کہ یہ اقدام بچوں اور کمزور لوگوں کو سانس کی بیماریوں سے محفوظ رکھے گا۔
مگر ناقدین کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر حد سے زیادہ سختی مہمان نوازی کے شعبے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
مہمان نوازی کے مقامات کے قریب بیرونی علاقے، جیسے بار، پب اور ریستوران کے باغات، ساحلوں سمیت وسیع کھلے عوامی مقامات پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
سیکرٹری صحت ویس اسٹریٹنگ نے کہا کہ ویب اور سیگریٹ کا دھواں دل کی بیماری اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے اور ہم بچوں اور بیماروں کو نقصان سے بچانا چاہتے ہیں۔ |
|