Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 987|Reply: 0

شکوک و شبہات ابھرنے لگے، اجیت پوار طیارہ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
200678
Post time 2026-2-15 04:13:14 | Show all posts |Read mode
  کولاج فوٹو: فائل

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی طیارہ حادثے میں موت پر شکوک و شہبات پیدا ہونے لگے، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اجیت پوار کے بھتیجے روہیت پوار نے مرکز میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر 28 جنوری کو پیش آنے والے طیارہ حادثے کی جامع اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔  

اپنے بیان میں روہیت پوار نے کہا کہ اس حادثے سے متعلق کئی شکوک و شبہات سامنے آئے ہیں، جنہیں عوام کے سامنے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

  • اجیت پوار کی موت محض ایک حادثہ ہے، سازش خارج ازامکان ہے، شرد پوار  
  • مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ کے طیارے کے حادثے سے قبل پائلٹ نے کیا کہا؟  




انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر وزیر داخلہ امیت شاہ، شہری ہوابازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو اور ڈی جی سی اے سے ملاقات کی کوشش کی گئی لیکن ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ اس کے بعد ایک تفصیلی پریزنٹیشن اور تمام خدشات ای میل کے ذریعے ان حکام کو بھیجے گئے تاکہ غیر جانبدارانہ تحقیقات ہو سکیں اور حقائق عوام کے سامنے آئیں۔

روہیت پوار کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اس پر مثبت جواب ملے گا اور مہاراشٹر کو پریشان کرنے والے سوالات کا معروضی حل سامنے آئے گا۔

پوار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے تحفظات کو ایک تفصیلی پریزنٹیشن کی صورت میں وزیر داخلہ، شہری ہوابازی کے وزیر اور ڈی جی سی اے کو ای میل کیا ہے تاکہ حادثے کی اصل حقیقت سامنے لائی جا سکے۔

اس سے قبل روہیت پوار نے دعویٰ کیا تھا کہ اس المناک حادثے میں سازش کا امکان موجود ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-15 03:12 GMT+5 , Processed in 0.045846 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list