Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 980|Reply: 0

جماعت اسلامی کا کل کراچی میں 10 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
200678
Post time 2026-2-15 04:51:53 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: جنگ/ شعیب احمد  

جماعت اسلامی نے کل کراچی میں 10 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق کو دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

ادارہ نور حق میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پرامن مظاہرین کیخلاف دہشتگردی کی گئی، دہشت گردی کے ذریعے احتجاج روکنے کی کوشش کی گئی ہے، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے کراچی کو تنہا کردیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا، گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے، وڈیرا مائنڈ سیٹ کو شکست دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ شرجیل میمن بتائیں کیوں کراچی کو نوگو ایریا بنایا ہے، پیپلز پارٹی کا تعاقب کریں گے، ظالموں کو بھاگنے نہیں دیں گے، کل کراچی میں 10 مقامات پر دھرنے ہوں گے۔

منعم ظفر نے کہا کہ کراچی کے حق کے لیے احتجاج کا اعلان کیا تھا، پیپلز پارٹی نے فاشزم کا مظاہرہ کیا، پرامن لوگوں پر ظلم کیا گیا، کئی کارکنان زخمی ہوئے جس کی مذمت کرتے ہیں، آنسو گیس شیلنگ کے باوجود برنس روڈ کے دکانداروں نے کاروبار جاری رکھا، پیپلز پارٹی نے آئینی جدوجہد کو روکنے کی کوشش کی ہے۔   
کراچی: جماعت اسلامی کا دھرنا، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، ایک کارکن زخمی

پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لے لیا، جبکہ جماعت اسلامی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔   

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہمارے کارکنان گرفتار ہیں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، ایسا نہیں ہوسکتا شہر میں آگ لگے اور ہم خاموش رہیں، ہم پر 2022 اور 2023 کے ایکسپائر شیل چلائے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق کو دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد گرفتار کیا گیا، محمد فاروق کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-15 03:12 GMT+5 , Processed in 0.051179 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list