Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 584|Reply: 0

پاک بھارت میچ، محسن نقوی کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-2-15 14:36:49 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

کولمبو میں پاک بھارت میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور عزم و جذبے کو سراہا اور قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر نوید اکرم چیمہ، تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ملاقات میں موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیے

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہونے لگے  
  • محسن نقوی اور جے شاہ کا پاک بھارت میچ اکٹھے دیکھنے کا امکان  




اس کے علاوہ چیف آپریٹنگ افسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو افسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کے محکمۂ موسمیات کے مطابق بادل چھائیں رہیں گے، میچ کے اوقات میں طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:06 GMT+5 , Processed in 0.046177 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list