Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 222|Reply: 0

بھارت: فوٹوشوٹ کراتی دلہن کا بیگ چور لے اڑا، 4 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی سے محروم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-2-15 17:12:54 | Show all posts |Read mode
  
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر جے پور میں شادی کی ایک پُررونق تقریب میں ایک شخص مبینہ طور پر مہمان بن کر آیا اور دلہن کا بیگ چرا کر فرار ہوگیا، بیگ میں تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی موجود تھی۔

یہ واقعہ جگت پورہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نوین کرول کی شادی کی تقریبات جاری تھیں۔

پولیس کے مطابق رات تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر دولہا اور دلہن اسٹیج پر فوٹو شوٹ میں مصروف تھے کہ اسی دوران واردات ہوئی، اسٹیج کے قریب مہمانوں کا رش تھا اور ایک خوش لباس شخص ہجوم میں شامل ہو گیا، جس پر کسی کو شک نہ ہوا۔   
نوئیڈا: ویلنٹائن ڈے پر گاڑی سے لڑکا لڑکی کی لاشیں برآمد

اطلاعات کے مطابق دونوں تقریباً 15 برس سے تعلق میں تھے اور دونوں خاندان اس رشتے سے آگاہ تھے۔    

بعد ازاں ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم نہایت اطمینان سے اسٹیج کے قریب آیا، چند سیکنڈ میں دلہن کا بیگ اٹھایا، اسے اپنے بلیزر میں چھپایا اور فرار ہوگیا، تقریب میں مصروف اہلِ خانہ اور مہمانوں کو اس دوران کچھ پتہ نہ چل سکا۔

فوٹو شوٹ ختم ہونے کے بعد دلہن کو بیگ غائب ہونے کا علم ہوا، بیگ میں موجود زیورات اور نقدی کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، تقریب کے مقام پر تلاش کے باوجود کچھ برآمد نہ ہوا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے ایونٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیا، جہاں ملزم کی واضح تصاویر سامنے آئیں۔

دولہا کے بھائی نے واقعے کی باقاعدہ شکایت درج کرائی، پولیس حکام کے مطابق ویڈیو شواہد کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:06 GMT+5 , Processed in 0.055118 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list