Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 294|Reply: 0

کرسٹیانو رونالڈو النصر کیلئے دوبارہ میدان میں، کلب کے ساتھ تنازع حل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-2-15 18:31:36 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے آخرکار النصر کی اسٹارٹنگ لائن اپ میں واپسی کے بعد شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے الفتح کے خلاف گول کردیا۔

رونالڈو دو میچ میں غیر حاضری کے بعد دوبارہ کھیلنے آئے تھے، ایسا کلب کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ہوا تھا۔

رونالڈو نے سابق ریئل میڈرڈ کے ساتھی کریم بینزیما کے حریف کلب الہلال میں سائننگ اور کلب کی ٹرانسفر پابندیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔  

ان کا مؤقف تھا کہ ان کا کلب النصر مالی طور پر حریف کلب الہلال جتنا سپورٹ نہیں کر رہا، حالانکہ دونوں کلب سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کے زیر ملکیت ہیں، پی آئی ایف نیوکاسل یونائیٹڈ کو بھی مالی طور پر سپورٹ فراہم کرتا ہے۔   
کرسٹیانو رونالڈو کی 2025 کی آمدن حیران کن بلندیوں پر پہنچ گئی

رونالڈو کی آمدن کا بڑا حصہ سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصر کے ساتھ کیے گئے 200 ملین ڈالر کے معاہدے سے حاصل ہوا   

متعدد رپورٹس کے مطابق اس ہفتے رونالڈو اور کلب کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس میں اہم مسائل جیسے غیر ادا شدہ تنخواہیں اور النصر کے مینجمنٹ کو کلب کے فیصلوں میں زیادہ اختیار دینا حل کر لیے گئے۔

سعودی پرو لیگ نے بھی اس معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو النصر کے ساتھ مکمل طور پر منسلک ہیں اور کلب کی ترقی اور امنگ میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں، جیسا کہ ہر اعلیٰ کھلاڑی چاہتا ہے، وہ جیتنا چاہتے ہیں لیکن کوئی بھی فرد چاہے کتنا بھی اہم ہو اپنے کلب سے باہر فیصلے نہیں کر سکتا۔

40 سالہ رونالڈو 2022ء میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر النصر میں شامل ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے کیریئر کو بڑھاتے ہوئے کلب کے ساتھ 2027ء تک کھیلنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:06 GMT+5 , Processed in 0.049397 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list