Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 178|Reply: 0

پاکستان واپڈا نے چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کرلی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
200914
Post time 1 hour(s) ago | Show all posts |Read mode
  

پاکستان واپڈا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کئی بار قومی ٹورنامنٹ جیتنے والی خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کو شکست دیکر نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس کامیابی کے ساتھ واپڈا نے مسلسل تیسری بار یہ ٹائٹل جیت کر اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی، میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول محمد ثمنان نے کیا۔  

فائنل دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں ایس اے گارڈنز نے پینلٹی ککس پر پاکستان آرمی کو شکست دی۔

فاتح واپڈا کو 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور خوبصورت ٹرافی، رنرز اپ کے آر ایل کو ساڑھے سات لاکھ روپے اور ٹرافی جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ایس اے گارڈنز کی ٹیم کو 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔   

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ محسن گیلانی، شاہد کھوکھر، سندھ فٹ بال کے صدر اعظم خان، پی ایف ایف کے نائب صدور ڈاکٹر محمد علی شاہ، حافظ ذکاء اللّٰہ، عابد حسین (بدی)، کرنل (ر) محمد نعمان اور دیگر بھی موجود تھے۔  

میچ کے کک آف کا صحیح وقت معلوم نہ ہونے پر قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو آدھے گھنٹے کی تاخیر سے گراؤنڈ پہنچے، میچ کا صحیح وقت بتائے نہ جانے پر وہ اپنے کوچنگ اسٹاف اور پی ایف ایف کے عہدیداروں پر برس پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں فائنل میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینا تھا لیکن میچ کے صحیح وقت کی کمیونیکیشن نہ ہونے پر وہ میچ سے قبل نہیں پہنچ سکے۔

قبل ازیں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں ایس اے گارنرز نے پاکستان آرمی کو پینلٹی ککس پر شکست دی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-16 03:01 GMT+5 , Processed in 0.046605 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list