|
|
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے ایشان کشن کا کہنا ہے کہ وکٹ شروع میں آسان نہیں تھی لیکن آپ کو اپنی صلاحیت پر بھروسہ کرنا ہوتا ہے۔
میچ کے بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آف سائیڈ کے گیم پر محنت کی ہے۔ انہوں نے گیم کو سادہ رکھا اور بڑی باؤنڈریز پر گیپ میں کھیلنے کی کوشش کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ اسپیشل ہوتا ہے۔ ان کے اسپنر اچھے ہیں، ان کے خلاف جیتنا ٹورنامنٹ میں اعتماد بڑھائے گا۔
واضح رہے بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 77 رنز بنا کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ |
|