|
|
پاکستان اور بھارت کے ٹی 20 مقابلے میں شاہین آفریدی کی رفتار چلی، نہ مسٹری اسپنر ابرار کا جادو چلا اور نہ ہی شاداب خان کا تجربہ کام آیا۔
پریمیئر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 2 اوورز میں 31 رنز دیے اور صرف 1 وکٹ حاصل کی۔
ابرار احمد پر کپتان سلمان علی آغا نے 3 اوورز کروائے، انہوں نے بغیر کوئی وکٹ لیے 38 رنز دیے جبکہ شاداب خان کو 1 اوور ملا، جس میں17 بھارتی اسکور میں بڑھ گئے۔
بھارت کے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 175 رنز بنانے میں تینوں بولرز کے 6 اوورز کے 86 رنز دینے کا حصہ رہا۔
بھارت کی طرف سے ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 77 رنز کی باری کھیلی، انہوں نے 10 اور 3 چھکے لگائے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، شیوم دوبے 27 اور تلک ورما 25 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
میچ میں صائم ایوب نے 25 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کیں جبکہ 2 کیچ بھی پکڑے۔ |
|