|
|
فائل فوٹو۔
جماعت اسلامی بنگلادیش کے سربراہ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے بی این پی کے رہنما طارق رحمان کو بطور وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
ڈھاکا میں جماعت اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ طارق رحمان سے ملاقات قومی سیاسی سفر میں مثبت قدم ہے، ملک کو خود مختار اور انصاف پر مبنی ریاست بنانے کا عزم ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق حکومتی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہیں، قومی مفاد کے معاملات پر حکومت سے تعاون کریں گے۔
جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ مضبوط اور اصولی اپوزیشن کا کردار بھی ادا کیا جائے گا، جہاں حکومت عوامی مفاد میں کام کرے گی وہاں حمایت کریں گے۔
ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ عوام کو مستحکم اور با اعتماد پارلیمنٹ درکار ہے۔ |
|