Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 982|Reply: 0

گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی عائشہ جہانزیب کا طبی مسائل کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-2-16 19:53:05 | Show all posts |Read mode
  — اسکرین گریب

پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ معروف میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب نے گھریلو تشدد کے باعث پیش آنے والے صحت کے مسائل سے پردہ اُٹھا دیا۔

یاد رہے کہ 2024ء میں عائشہ جہانزیب اُس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے گھریلو تشدد کے باعث اپنے دوسرے شوہر سے طلاق لے لی۔

حال ہی میں میزبان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، مذکورہ انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں عائشہ جہانزیب نے تشدد کے بعد درپیش صحت کے مسائل کا تذکرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • اینکر پرسن تشدد کیس: عائشہ جہانزیب نے کیس کی پیروی سے انکار کر دیا  
  • عائشہ جہانزیب پر تشدد کا مقدمہ، عدالت نے ملزم حارث کو جیل بھیج دیا  
  • عائشہ جہانزیب کے گرفتار شوہر کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا  




انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللّٰہ! میں اب بالکل ٹھیک ہوں، میں اس پلیٹ فارم سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ کی کمر تک کٹ جائے تب بھی آپ نارمل زندگی گزار سکتے ہیں، بس درد برداشت کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کے باعث مجھے شدید طبی مسائل کا سامنا رہا ہے، مختلف وجوہات کی بنا پر میری 4 سے 5 ڈسکس اپنی جگہ سے ہٹ گئی تھیں، دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے مجھے بے حد محنت اور جدوجہد کرنا پڑی۔  

عائشہ جہانزیب نے کہا کہ میرے بچے مجھے واش روم تک اٹھا کر لے جاتے تھے، اور میرے گھر کے ملازم جانتے ہیں کہ میں نے ان مہینوں میں کیا کچھ برداشت کیا۔  

واضح رہے کہ عائشہ جہانزیب نے اپنے کیریئر کا آغاز ’جیو نیوز‘ کے پروگرام آفتاب اقبال کے مقبول شو خبرناک سے کیا، بعد ازاں انہوں نے مختلف پروگرامز کی میزبانی بھی کی۔  

عائشہ جہانزیب 5 باصلاحیت بچوں کی والدہ ہیں، ان کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی، ان کے پہلے شوہر کا انتقال کینسر سے ہو گیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:06 GMT+5 , Processed in 0.053131 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list