Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 49|Reply: 0

ملک کے ہر ضلع میں کم از کم ایک ایچ آئی وی اسکریننگ و علاج مرکز قائم کیا جائے، مصطفیٰ کمال

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-2-16 23:07:32 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو۔

وفاقہ وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کے ہر ضلع میں کم از کم ایک ایچ آئی وی اسکریننگ اور علاج مرکز قائم کیا جائے۔

مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت ملک میں ایچ آئی وی/ایڈز کی صورتحال پر اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں درپیش چیلنجز اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  

اجلاس میں سینٹرل منیجمنٹ یونٹ کے اعلیٰ حکام اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔  

وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایچ آئی وی کی روک تھام، بروقت تشخیص اور علاج کی دستیابی کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔  

انھوں نے ہدایت کی کہ ملک کے ہر ضلع میں کم از کم ایک ایچ آئی وی اسکریننگ اور علاج مرکز قائم کیا جائے اور عوام کو اپنے ہی علاقوں میں معیاری علاج کی سہولیات کو یقینی بنائیں۔  

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز ریگولیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو مزید موثر بنایا جائے، سرحدوں سے آنے والے ہر فرد کی مناسب اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔  

انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں باقاعدہ رپورٹنگ کا نظام وضع کیا جائے، ملک میں ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام افراد کی بروقت تشخیص ابھی ممکن نہیں ہو پا رہی۔ اس کے لیے مربوط اور موثر عملی اقدامات ناگزیر ہیں، ایچ آئی وی کے خلاف مؤثر جدوجہد کی بنیاد عوامی آگاہی ہے۔  

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اسکریننگ کروائیں، حکومت اس اہم عوامی صحت کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔  

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق تمام شراکت دار اداروں نے وزیرِ صحت کی قیادت میں جاری اقدامات کو سراہا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:07 GMT+5 , Processed in 0.048061 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list