Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 603|Reply: 0

کیا آپ زیادہ سرخ گوشت کھاتے ہیں؟ نئی تحقیق میں ظاہر یہ خطرہ بھی دیکھ لیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205715
Post time 2026-2-17 01:42:54 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

ایک حالیہ تحقیق میں ماہرین نے پایا ہے کہ جن افراد کی خوراک میں سرخ گوشت (ریڈ میٹ) زیادہ شامل ہوتا ہے، ان میں ذیابیطس ہونے کا امکان اُن لوگوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جو کم گوشت کھاتے ہیں۔

یہ مطالعہ برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوا، جس میں پروسیسڈ اور غیر پروسیسڈ سرخ گوشت کے استعمال اور ذیابیطس کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے کے 34 ہزار سے زائد بالغ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔   
ذیابیطس ٹائپ ٹو، 90فیصد افراد متاثر ہوتے ہیں

ذیابیطس تاحیات ساتھ رہنے والی ایسی طبی حالت ہے جو ہر سال لاکھوں افراد کی جان لے لیتی ہے۔   

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد سب سے زیادہ سرخ گوشت کھاتے تھے، ان میں ذیابیطس کی شرح نمایاں طور پر زیادہ تھی، حتیٰ کہ عمر، وزن، طرزِ زندگی اور دیگر غذائی عوامل کو مدنظر رکھنے کے باوجود بھی یہ نتیجہ سامنے آیا۔  

سب سے زیادہ گوشت کھانے والے افراد میں ذیابیطس ہونے کا امکان تقریباً 49 فیصد زیادہ پایا گیا۔

پروسیسڈ گوشت اور غیر پروسیسڈ گوشت دونوں ہی ذیابیطس کے خطرے سے جُڑے ہوئے تھے۔ روزانہ گوشت کی ایک اضافی سروِنگ ذیابیطس کے امکانات کو 16 فیصد بڑھا دیتی ہے۔

خطرے کو کم کرنے کے طریقے

جینیات، ورزش کی کمی، خوراک اور موٹاپا ذیابیطس کے بڑے عوامل ہیں۔

تحقیق سے ثابت ہوا کہ خوراک میں تبدیلی، جسمانی سرگرمی اور وزن میں کمی جیسے طرزِ زندگی کے اقدامات ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو تقریباً 50 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

  • موٹاپا سنگین متعدی بیماریوں کا خطرہ 70 فیصد بڑھا دیتا ہے، نئی تحقیق  
  • دنیابھر میں ذیابیطس کی بلند ترین شرح، پاکستان پہلے نمبر پر  




سرخ گوشت کی جگہ متبادل پروٹین ذرائع جیسے سبزیاں اور دالیں استعمال کرنے سے ذیابیطس کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

مرغی، ڈیری مصنوعات اور ہول گرینز کا استعمال بھی کچھ حد تک فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کی وضاحت

ماہرین نے واضح کیا کہ یہ تحقیق مشاہداتی ہے، اس لیے یہ ثابت نہیں کرتی کہ سرخ گوشت براہِ راست ذیابیطس کا سبب بنتا ہے، بلکہ یہ صرف تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔ تاہم نتائج اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ خوراک کے انتخاب ذیابیطس کے خطرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 03:55 GMT+5 , Processed in 0.046292 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list