Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 557|Reply: 0

امریکا ایران بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا، عباس عراقچی جینیوا پہنچ گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-2-17 01:42:57 | Show all posts |Read mode
  ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جینوا پہنچنے کے بعد بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریونو گروسی سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکا ایران بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور کل جینیوا میں ہوگا۔ تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جینیوا پہنچ گئے۔

جینوا میں گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا منصفانہ اور مساوی معاہدے کے حصول کے لیے آئے ہیں، ایران دھمکیوں کے آگے سر نہیں جُھکائے گا۔  

دریں اثنا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی، سوئس اور عمانی وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوگی۔  

خبر ایجنسی کے مطابق اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر بھی جینیوا پہنچ رہے ہیں۔  

خبر ایجنسی کے مطابق عمان کی ثالثی میں امریکا ایران بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور 6 فروری کو ہوا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:06 GMT+5 , Processed in 0.061956 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list