Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 432|Reply: 0

کراچی: نیٹی جیٹی کے قریب سمندری جھاڑیوں سے تین سالہ بچے کی لاش برآمد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
201324
Post time 2026-2-17 04:18:51 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو  

کراچی کے علاقے نیٹی جیٹی کے قریب سمندری جھاڑیوں سے تین سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بچہ صبح لاپتہ ہوا تھا اور شام کو اس کی لاش ملی۔

پولیس حکام کے مطابق ورثاء نے واقعہ حادثہ قرار دے کر قانونی کارروائی سے گریز کیا۔

نیٹی جیٹی کے قریب سمندری جھاڑیوں سے بچے کی لاش کی اطلاع پر ریسکیو ورکرز اور پولیس حکام موقع پر پہنچے، لاش کو جھاڑیوں سے نکال کر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش پر بظاہر کسی قسم کے تشدد، فائرنگ یا گلا گھونٹنے کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے جس سے بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

اس سلسلے میں تین سالہ بچے ابوبکر کے والد عرفان نے پولیس کو بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرتا ہے اور پیر کی صبح معمول کے مطابق کام پر جاتے ہوئے بچے کو محلے کی دکان سے چیز دلوا کر گھر کی طرف روانہ کردیا لیکن بچہ گھر نہیں پہنچ سکا پہلے تو اہل خانہ نے اسے تلاش کیا لیکن نہ ملنے پر دوپہر تقریبا بارہ بجے کے قریب اسے بذریعہ فون آگاہ کیا جس پر وہ بھی گھر پہنچ گیا بچے کو بہت تلاش کیا لیکن وہ نہ مل سکا اور شام کو سمندر میں جھاڑیوں سے لاش کی اطلاع پر وہ پہنچا تو بچے کو شناخت کرلیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ عرفان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور اس نے کسی پر بھی شک کا اظہار نہیں کیا جبکہ واقعے کو حادثہ قرار دے کر قانونی کارروائی سے گریز کیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-17 02:33 GMT+5 , Processed in 0.045566 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list