|
|
تصویر سوشل میڈیا۔
معروف بھارتی گلوکار اور میوزک پروڈیوسر اریجیت سنگھ جنھوں چند ہفتے قبل گلوکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اب بالی ووڈ کے فلمساز اور اداکار انوراگ کشیپ نے وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بار بار ایک ہی طرح کے گانے گاتے گاتے تھک گئے تھے۔
انوراگ کشیپ نے مزید بتایا کہ اریجیت سنگھ ایک بے حد باصلاحیت گلوکار ہیں جو بہت سی نئی چیزیں آزمانا چاہتے ہیں، مگر انہیں بار بار وہی دل ٹوٹنے والے گانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ گلوکار اریجیت سنگھ نے 27 جنوری کو گلوکاری ترک کرنے کے حیران کن اعلان کیا جس نے ان کے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا تھا۔ فلم ساز انوراگ کشیپ نے اب گلوکار کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا انہوں نے اس لیے کنارہ کشی اختیار کی کیونکہ ان سے بار بار ایک ہی طرح کا دل ٹوٹنے والا گانا گنوایا جا رہا تھا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انوراگ کشیپ نے کہا کہ اریجیت یہ سب کرتے کرتے تھک چکے تھے، جب دیکھو ان سے دل ٹوٹنے والے گانے کو کہا جاتا، وہ بڑے باصلاحیت انسان ہیں، اریجیت نے ثانیہ ملہوترا کی پاگلیٹ کے میوزک پر کام کیا، وہ فلمساز بھی ہیں اور وہ اپنے پورے قصبے کا خیال رکھتے ہیں۔
انوراگ کا مزید کہنا تھا کہ اریجیت بڑے پرائیویٹ قسم کے انسان ہیں اور وہ یکساں گانے نہیں گانا چاہتے، انکے پاس دل ٹوٹنے والے گانوں کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔ |
|