Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 272|Reply: 0

عدالت نے قتل کی کوشش سمیت دیگر مقدمات میں بانئ پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-17 16:40:44 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محسن شاہنواز رانجھا کے قتل اور دیگر مقدمات میں پولیس کو بانئ پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا، بانی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں محسن شاہنواز رانجھا کے قتل کی کوشش سمیت دیگر 5 کیسز کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے قتل کی کوشش سمیت دیگر مقدمات میں 18 فروری تک متعلقہ مقدمات میں پولیس کو بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔   
عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی محض 15فیصد تک محدود رہ گئی: سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولتوں پر رپورٹ میں فوری آنکھ کے معائنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔    

آج کی سماعت میں بانئ پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، عدالت نے اگلی سماعت میں انہیں عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور بانی کی عدم دستیابی کے باعث دلائل نہ ہو سکے، جس کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے پر مقدمہ درج ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:18 GMT+5 , Processed in 0.049556 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list