Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 494|Reply: 0

پاکستان میں کینسر اور جگر کے علاج کے شعبے میں اہم پیشرفت، پہلی روبوٹک وہپل سرجری کامیابی سے انجام

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-17 17:20:10 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو

پاکستان نے کینسر اور جگر کے علاج کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک سنگِ میل عبور کر لیا۔

لاہور میں قائم  پاکستان کڈنی اینڈ لور انسٹیٹیوٹ اور ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) کے ماہر سرجنز نے ملک کی پہلی روبوٹک وہپل سرجری اور پہلی روبوٹک رائٹ ہیمی ہیپاٹیکٹومی کامیابی سے انجام دے دی۔

حکام کے مطابق یہ دونوں کامیابیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ سرکاری شعبے کے طبی ادارے اب وہ جدید اور کم تکلیف دہ آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو ماضی میں صرف بیرونِ ملک دستیاب تھے۔

پی کے ایل آئی کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے بتایا ہے کہ ادارے میں اب تک مختلف شعبہ جات میں تقریباً 500 روبوٹک سرجریز مکمل کی جا چکی ہیں، جو پاکستان میں روبوٹک سرجری کی تیزی سے ترقی کا ثبوت ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں آپریشن منیملی اِنویسیو سرجری کے میدان میں اہم موڑ ثابت ہوں گے اور اب پیچیدہ لبلبے (پینکریاز) اور جگر کے آپریشن محفوظ طریقے سے ملک کے اندر ہی ممکن ہیں۔

وہپل سرجری، جسے طبی زبان میں پینکریاٹیکو ڈیوڈینیکٹومی کہا جاتا ہے، پیٹ کے پیچیدہ ترین آپریشنز میں شمار ہوتی ہے اور عموماً لبلبے اور بائل ڈکٹ کے کینسر کے علاج کے لیے کی جاتی ہے۔   
لاہور کے جناح اسپتال میں گردے کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن

آپریشن کے بعد مریض اور ڈونر دونوں تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔   

اسی طرح روبوٹک رائٹ ہیمی ہیپاٹیکٹومی میں جگر کے دائیں حصے کو نکالا جاتا ہے، جو عموماً جگر کے رسولیوں یا پیچیدہ جگر کے امراض کی صورت میں کی جاتی ہے۔

روایتی طور پر یہ دونوں سرجریز بڑے چیروں کے ذریعے کی جاتی تھیں، جس میں خون زیادہ بہنے، پیچیدگیوں اور طویل صحت یابی کا خطرہ ہوتا تھا، تاہم روبوٹک ٹیکنالوجی کی بدولت اب زیادہ درستگی کے ساتھ آپریشن ممکن ہے، جس سے خون کا ضیاع کم، پیچیدگیاں کم اور مریض کی جلد صحت یابی ممکن ہو جاتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:20 GMT+5 , Processed in 0.053945 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list