Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 951|Reply: 0

عماد وسیم کی دوسری شادی پر سابقہ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-17 17:58:03 | Show all posts |Read mode
  —اسکرین گریب

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی گرل فرینڈ نائلہ راجہ سے دوسری شادی کا اعلان کیا، جس کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ردِعمل ظاہر کر دیا۔

ثانیہ اشفاق نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عماد وسیم کی دوسری شادی کی ویڈیو شیئر کی۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ثانیہ اشفاق نے لکھا ہے کہ اب سب نے ثبوت دیکھ لیا، میرے گھر کو توڑنے والی نے کبھی میرے بچوں کے بارے میں نہیں سوچا۔  

انہوں نے لکھا ہے کہ دھوکے باز بے نقاب ہو چکا ہے اور ان تمام اذیتوں سے جن سے ہم گزرے ہیں اور اپنے بچوں کے لیے انصاف چاہتی ہوں۔

ثانیہ اشفاق نے انسٹا اسٹوری میں نائلہ راجہ کے والد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔   

ثانیہ اشفاق نے ایک اور انسٹا پوسٹ میں اپنے سابقہ شوہر پر 2023ء میں اسقاطِ حمل کا الزام بھی عائد کیا۔

اس سے قبل عماد وسیم نے انسٹاگرام پر اپنی دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ پُرسکون اور دیرپا رشتہ چاہتا ہوں۔  

انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ مجھے اپنے ماضی کے بعض فیصلوں پر افسوس ہے، تاہم میں اپنے بچوں سے محبت کرتا رہوں گا۔

کھلاڑی کی جانب سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد انہیں اور نائلہ راجہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ صارفین کی حمایت عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے ساتھ ہے۔   
عماد وسیم نائلہ راجہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

اپنے پیغام میں عماد وسیم نے کہا کہ ناکام شادی ان کی زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک تھی، تاہم اسی رشتے سے انہیں ان کے بچوں جیسی سب سے بڑی نعمت ملی، جن سے ان کی محبت ہمیشہ قائم رہے گی۔   

واضح رہے کہ جولائی 2025ء میں عماد وسیم اُس وقت تنازع کا شکار ہوئے جب انہیں لندن میں ڈیجیٹل انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ہمراہ دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ کھلاڑی اپنی اہلیہ سے تیسرے حمل کے دوران بے وفائی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

مگر اُس وقت عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی تھی۔

چند ماہ بعد عماد وسیم نے خود اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے علیحدگی کی تصدیق کی، علیحدگی کے اعلان کے بعد ثانیہ اشفاق نے علیحدگی کا ذمے دار تیسرے شخص کو ٹھہرایا تھا اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مبینہ بے وفائی سے متعلق شواہد بھی شیئر کیے تھے۔

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی 6 سالہ ازدواجی زندگی کے دوران اس جوڑے کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:21 GMT+5 , Processed in 0.051127 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list