Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 515|Reply: 0

ویلنٹائن ڈے ڈنر کے کچھ گھنٹوں بعد شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-17 20:34:20 | Show all posts |Read mode
  
—کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست ہریانہ میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اہلیہ کو قتل کرنے والے شوہر کی جھوٹی کہانی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویلنٹائن ڈے کی رات ملزم انشل دھون نے پولیس کو فون کر کے دعویٰ کیا تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے لوٹ مار کے دوران اس کی بیوی کا گلا کاٹ دیا ہے تاہم تفتیش کے دوران اس کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم انشل بار بار کہانی بدل رہا تھا اور حملہ آوروں کی کوئی واضح تفصیل دینے سے قاصر تھا۔   
شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد گولی مار کر مبینہ خودکشی کرلی

کراچی ڈیفنس تھانہ کی حدود کالا پل ہزار کالونی بانس...   

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے شک کی بنیاد پر جب ملزم انشل سے سخت انداز میں پوچھ گچھ کی تو اس نے اعترافِ جرم کر لیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ انشل کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا جس کے باعث دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے، اسی شبے کی بنیاد پر انشل نے اپنی بیوی مہک کا قتل کیا۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ واردات کے وقت انشل نے دستانے پہنے ہوئے تھے تاکہ فنگر پرنٹس پکڑے جانے سے بچ سکے، پہلے اس نے مہک کا گلا دبا کر اس کی جان لی اور بعد ازاں تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر تن سے جدا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہک نجی بینک میں ملازمت کرتی تھی، دونوں کی شادی گزشتہ سال 25 ستمبر کو ہوئی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:21 GMT+5 , Processed in 0.046951 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list