Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 32|Reply: 0

عماد وسیم نے دوسری شادی کب کی؟ معمہ حل ہو گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-17 21:12:59 | Show all posts |Read mode
  
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم ان دنوں شہہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں، لیکن اس کی وجہ ان کی پرفارمنس نہیں بلکہ نجی زندگی ہے۔

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی نے دوسری شادی کر لی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

گزشتہ روز عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سب سے پہلے کرکٹر کے نکاح کی ویڈیوز شیئر کیں جن میں عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ہمراہ کیک کاٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مذکورہ پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، کرکٹر کی دوسری شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں۔


بعد ازاں نائلہ راجہ اور عماد وسیم نے خود انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے شادی کی تصدیق کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری پہلی شادی کامیاب نہ ہو سکی جو کہ میری زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا تاہم اس کے باوجود اس دوران مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں میرے بچوں کی صورت میں عطاء ہوئیں جن سے میں بے انتہا محبت کرتا ہوں اور یہ محبت کبھی ختم نہیں ہو گی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ آل راؤنڈر کا نکاح 16 فروری کو ہوا۔   

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عماد وسیم نے پہلی اہلیہ سے علیحدگی کے 2 ماہ بعد دوسری شادی کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ عماد وسیم کی 2019ء میں ثانیہ اشفاق سے شادی ہوئی تھی اور دونوں کے 3 بچے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:19 GMT+5 , Processed in 0.057486 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list