|
|
فوٹو: فائل
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ 18 فروری کو ہوگا۔
سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے کی تیاری شروع کی گئی جہاں چاند دیکھنے کیلئے حوطہ سدیر کے مقام پر بڑا اجلاس ہوا۔
سعودی میڈیا کے مطابق پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چاند دیکھا گیا۔
سعودی عرب میں 7 دیگر مقامات پر بھی چاند دیکھنے کےلیے اجلاس منعقد ہوئے۔
ادھر ابوظبی میں رمضان کے چاند کیلئے اجلاس تاریخی قلعہ قصر الحصن میں ہوگا۔
دوسری جانب اماراتی حکومت نے عوام سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ چاند نظر آئے تو فوری اطلاع دیں۔
یو اے ای سے متعلق ماہرین فکلیات کا کہنا ہے کہ یہاں چاند کی رویت مشکل ہے۔ |
|