|
|
فائل فوٹو
برطانیہ میں دو مختلف دنوں میں رمضان کا آغاز ہوگا۔
کلینڈر کی تقلید کرنے والے بدھ 18 فروری سے رمضان کا آغاز کریں گے۔
تاہم دوسری جانب مرکزی جماعت اہل سنت یو کے نے جمعرات سے رمضان کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، شاہی دیوان
- جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا
برطانیہ میں بدھ سے رمضان شروع کرنے والی مساجد میں آج نماز تراویح ہوگی۔
علم میں رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ان ممالک میں پہلا روزہ 18 فروری کو ہوگا۔
دوسری جانب جنوب مشرقی ایشیائی ممالک ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان ممالک میں یکم رمضان 19 فروری کو ہوگا۔ |
|