Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 27|Reply: 0

بشریٰ بی بی کی بھابھی اور بیٹی نے بتایا بانی کی آنکھ ٹھیک نہیں ہے، علیمہ خان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
201746
Post time 12 min. ago | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بھابھی اور بیٹی نے آج ملاقات کی اور بتایا کہ بانی کی آنکھ ٹھیک نہیں ہے۔

بنی گالہ میں علیمہ خان نے دونوں بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ آج اڈیالہ اس امید سے گئے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جان سکیں، چکری کے قریب ہمیں روک لیا گیا۔   
پی ٹی آئی قیادت بانی کی آنکھوں کی تکلیف سے 9 فروری سے باخبر تھی، پارٹی ذرائع

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) قیادت بانی کی آنکھوں کی تکلیف سے متعلق 9 فروری سے باخبر تھی۔   

انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر نے سپریم کورٹ میں ہمیں انتہائی تشویشناک خبریں بتائیں، انہیں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 2 ہفتے تک انہیں نظر نہیں آرہا تھا اور وہ یہ بات کہتے رہے۔

علیمہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ بانی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر فیصل کو ان تک رسائی دی جائے، میرا بلڈ ٹیسٹ کروایا جائے اور رپورٹ سامنے لائی جائے۔   
بیرسٹر گوہر نے بانی سے ملاقات نہ ہونے کو افسوسناک قرار دیدیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی سے ملاقات نہ ہونے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔   

اُن کا کہنا تھا کہ بانی کہہ رہے ہیں بہنیں میری صحت کے حوالے سے آواز اٹھائیں، بانی کو کہاں کہاں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے، اتنے زیادہ کیمرے نصب ہیں۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو کہا کہ حکام کے خلاف ایف آئی آر کروائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کررہے ہیں اور کہہ دیا گیا کہ جس ڈاکٹر کا آپ نام دے رہے ہیں وہ قبول نہیں۔   
بانی چیئرمین سے ہدایات لینا ہمارا بنیادی حق ہے، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ہدایات لینا ہمارا بنیادی حق ہے۔   

علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے تعاون کرتے ہوئے 2 مزید ڈاکٹر کے نام دے دیے، جیل انتظامیہ نے کہا قاسم زمان کو بھیج دیں ہم نے کہا وہ ڈاکٹر نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب اہلخانہ کے ڈاکٹر قبول نہیں تھے تو ہم نے ڈاکٹر برکی کا نام دیا، ہم نے واضح کیا کہ ایک ڈاکٹر اور اہل خانہ کو ملنے دیا جائے، لیکن انکار کردیا گیا اور کہا گیا کہ ڈاکٹر کا نام بھی قبول نہیں۔

عظمیٰ خان نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں کسی سرکاری یا کسی ادارے کے ڈاکٹر پر اعتبار نہیں، یہ جو رپورٹ ہے میں نے پہلے کہا تھا یہ رپورٹ آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوپہر کو مجھے ایک پی ٹی آئی رہنما کی کال آئی کہا کہ آپ کہیں تو قاسم زمان کو بھیج دیں، وہ بانی چیئرمین سے باتیں کریں گے۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ہم کسی پر اعتماد نہیں کرتے کسی ڈاکٹر کو بھیجا جائے،جو رپورٹ آئی وہ مذاق ہے، اس میں ٹریٹمنٹ پلان نہیں لکھا گیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-18 02:38 GMT+5 , Processed in 0.049497 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list