Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 38|Reply: 0

آسٹریلیا کا ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہونا پاکستان کیلئے گُڈ لک؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
201746
Post time 2026-2-18 03:03:54 | Show all posts |Read mode
  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی، اور اب سپر ایٹ میں اسکی جگہ زمبابوے نے کوالیفائی کرلیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پاکستان کیلئے نیک شگون ہوسکتا ہے؟

بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جانے والا یہ ایونٹ آسٹریلیا کےلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ اسے پہلے زمبابوے اور پھر سری لنکا نے شکست دے کر ایونٹ کے ایگزٹ گیٹ پر پہنچایا اور پھر آئرلینڈ زمبابوے میچ نے اسے وہاں سے دھکا دے دیا۔  

یہ پہلا موقع نہیں جب آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے باہر ہوئی ہو۔ آسٹریلیا کی ٹیم 2009 میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے مرحلے سے باہر ہوگئی تھی۔    
زمبابوے، سری لنکا اور بارش نے آسٹریلیا کو ٹی20 ورلڈکپ سے باہر کردیا

2021 کی عالمی چیمپئن ٹیم کے رواں ایونٹ میں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کا انحصار صرف زمبابوے کی بقیہ میچز میں شکست پر تھا۔    

انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے گئے اس ایونٹ میں آسٹریلیا کو باہر کرنے والی ٹیموں میں ایک سری لنکا بھی تھی جو اس ایونٹ میں آسٹریلیا کی مجرم بنی۔ آسٹریلیا 2009 میں بھی 50 اوور فارمیٹ کا عالمی چیمپئن تھا اور اس وقت بھی اس ایونٹ کا عالمی چیمپئن ہے۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی، بلکہ 2009 کا دفاعی چیمپئن بھارت تھا جو 2026 کے ایونٹ کا بھی دفاعی چیمپئن ہے۔  

تاہم سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان نے جیتا تھا اور آسٹریلیا کے رواں ایونٹ سے باہر ہونے کو شائقین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے 2009 کے ایونٹ سے ہی جوڑا جارہا ہے۔  

پاکستان ٹیم کے مداحوں نے کہنا شروع کردیا ہے کہ آسٹریلیا کی دلچسپ کہانی یہ ظاہر کر رہی ہے کہ اس مرتبہ بھی ورلڈ کپ پاکستان کا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-18 02:34 GMT+5 , Processed in 0.047967 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list