Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 367|Reply: 0

ماہرین کی وزن کم کرنے میں رکاوٹ بننے والی 12 عام غلطیوں کی نشاندہی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
201746
Post time 2026-2-18 04:22:02 | Show all posts |Read mode
  کولاج بشکریہ ڈیلی میل

وزن کم کرنے کے لیے مختلف ڈائٹس اور طریقے موجود ہیں جو تیز نتائج کا وعدہ کرتے ہیں لیکن ماہرین غذائیت کے مطابق کئی عام غلطیاں ایسی ہیں جو وزن کم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنادیتی ہیں۔ صرف خوراک ہی نہیں بلکہ نیند، ذہنی دباؤ اور کھانے کے اوقات بھی وزن پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

برٹش ڈائیٹک ایسوسی ایشن کی ماہر غذائیت اینا گرووم کے مطابق ’فاسٹ ڈائٹس‘ وقتی نتائج دیتی ہیں لیکن زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکتیں اور یہ نقصان دہ ڈائٹنگ سائیکل کو بڑھا دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار وزن کم کرنے کے لیے ذہنی رویہ، جسمانی سرگرمی اور مجموعی طرزِ زندگی پر توجہ دینا ضروری ہے۔
12 عام غلطیاں اور ان کا حل

بہت کم کھانا

ضرورت سے زیادہ کیلوریز کم کرنے سے جسم میٹابولزم سست کر دیتا ہے اور بھوک بڑھا دیتا ہے۔ بہتر ہے کہ روزانہ کی ضرورت سے صرف 300-500 کیلوریز کم لی جائیں تاکہ وزن آہستہ آہستہ کم ہو اور توانائی برقرار رہے۔

پروٹین کی کمی

پروٹین پیٹ بھرنے کا احساس بڑھاتا ہے اور میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔ ہر کھانے میں 20-30 گرام پروٹین شامل کریں جیسے گوشت، مچھلی، انڈے یا دہی۔

فائبر کی کمی

فائبر ہاضمہ بہتر کرتا ہے، بلڈ شوگر کنٹرول کرتا ہے اور پیٹ بھرنے کا احساس دیتا ہے۔ سفید آٹے کی بجائے ہول گرین روٹی، پاستا اور چاول استعمال کریں۔

چھوٹی چھوٹی چیزیں کھاتے رہنا

چائے کے ساتھ بسکٹ یا پلیٹ سے بچا ہوا کھانا بھی کیلوریز بڑھا دیتا ہے۔ کھانے کا حساب رکھنا ضروری ہے۔

کیلوریز والے مشروبات

کافی، جوس، سوڈا اور ہاٹ چاکلیٹ میں چھپی کیلوریز وزن کم کرنے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ شوگر فری یا چھوٹے سائز کے مشروبات بہتر ہیں۔

صرف کارڈیو کرنا، ویٹ ٹریننگ نہیں

کارڈیو کے ساتھ ویٹ ٹریننگ جیسے اسکواٹس اور ڈیڈ لفٹس پٹھوں کو مضبوط کرتی ہیں اور چربی کم کرنے میں زیادہ مؤثر ہیں۔

ہفتے کے دن ڈائٹ، ویک اینڈ پر زیادہ کھانا

ہفتے بھر ڈائٹ کرنے اور ویک اینڈ پر زیادہ کھانے سے وزن کم نہیں ہوتا۔ بہتر ہے کہ کیلوریز میں پہلے سے ٹریٹس شامل کر کے توازن رکھا جائے۔

غلط وقت پر کھانا

صبح کا ناشتہ چھوڑنے سے توانائی کم ہوتی ہے اور شام کو زیادہ کھانے کی خواہش بڑھتی ہے۔ تحقیق کے مطابق صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھانے سے وزن زیادہ کم ہوتا ہے۔

زیادہ مقدار میں کھانا

چاول، پاستا یا سیریل کی مقدار اکثر زیادہ لی جاتی ہے۔ بہتر ہے کہ وزن کر کے مقدار کو سمجھا جائے۔

نیند کی کمی

6 گھنٹے سے کم نیند ہارمونز کو متاثر کرتی ہے، بھوک بڑھاتی ہے اور میٹھا کھانے کی خواہش پیدا کرتی ہے۔ وقت پر سونا اور اسکرین ٹائم کم کرنا ضروری ہے۔

آنتوں کی صحت کو نظرانداز کرنا

آنتوں میں موجود بیکٹیریا ہاضمہ اور میٹابولزم پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ پھل، سبزیاں، دالیں اور دہی جیسے خمیر شدہ غذائیں آنتوں کی صحت بہتر کرتی ہیں۔

صرف قوتِ ارادی پر بھروسہ کرنا

ماہرین کے مطابق کھانے کی عادات کا 90 فیصد حصہ لاشعوری طور پر ہوتا ہے۔ قوتِ ارادی وقتی ہے، اس لیے عادات اور محرکات کو سمجھ کر انہیں بدلنا ضروری ہے۔



نوٹ: یہ معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-18 02:36 GMT+5 , Processed in 0.051568 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list