آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
موسمیاتی ویب سائٹس کے مطابق کولمبو میں 12 بجے کے بعد بارش کا خدشہ ہے۔ دوپہر ایک بجے بارش کا امکان 60 فیصد اور 2 بجے 70 فیصد ہے۔
آسٹریلیا کا ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہونا پاکستان کیلئے گُڈ لک؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں آسٹریلیا کی ٹیم ایونٹ کے پہلے مرحلے سے ہی باہر ہوگئی، اور اب سپر ایٹ میں اسکی جگہ زمبابوے نے کوالیفائی کرلیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پاکستان کیلئے نیک شگون ہوسکتا ہے؟
سہ پہر تین بجے بارش کا امکان بڑھ کر 90 فیصد ہوجائے گا جبکہ 4 بجے کم ہو کر 50 فیصد ہوجائے گا۔
بارش کے باعث میچ ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا۔ ایک پوائنٹ ملنے پر پاکستان ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کر جائے گی۔
پاکستان اور نمیبیا کے درمیان میچ کل سنہالیز اسپورٹس کلب میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔