Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 781|Reply: 0

بھارت نے پاکستان کیخلاف پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی، وزیراعظم شہباز شریف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
201746
Post time 2026-2-18 05:00:48 | Show all posts |Read mode
  تصویر، فیس بک شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

ویانا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج جغرافیائی کشیدگی اور موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنج درپیش ہیں، ہمسایہ ملک کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کا ہمسایہ دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے نظام کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے رہا تھا، جو پاکستان کے 24 کروڑ لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کی ضمانت ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم کا ذمے دار ہے، 2022 کے سیلاب کی تباہ کاریاں اور نقصانات آج بھی ذہنوں میں تازہ ہیں۔

دوسری طرف نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی امن اور ترقی ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، پائیدار ترقیاتی اہداف غربت اور عدم مساوات کے خاتمے کا بہترین فریم ورک ہیں۔

اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 2 روزہ قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-18 02:38 GMT+5 , Processed in 0.047979 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list