Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 343|Reply: 0

موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ بالکل کام نہیں کرسکتے، کپتان عماد بٹ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
201746
Post time 2026-2-18 06:18:46 | Show all posts |Read mode
  

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ بالکل کام نہیں کرسکتے، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے بہت جھوٹ بولا، صبح اُٹھ کر کچن اور برتن صاف کرنے کے بعد کھلاڑی میدان میں کیا کھیلے گا؟

قومی ہاکی ٹیم کی آسٹریلیا سے وطن واپسی پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا کہ ٹیم کو غیر ملکی کوچ کی شدید ضرورت ہے۔

عماد بٹ نے بتایا کہ صبح اُٹھ کر کچن اور برتن صاف کرنے کے بعد کھلاڑی میدان میں کیا کھیلے گا؟ عماد بٹ نے کہا کہ اُنہیں اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے، زیادتی کا نوٹس لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے یہ کہا گیا کہ باہر کوئی بات نہ کریں ورنہ پابندی لگ جائے گی، دیگر کھلاڑیوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں سڑکوں پر رہے، ٹیم کا مورال ختم ہوچکا تھا۔

عماد بٹ کا کہنا ہے کہ طاہر زمان اور دیگر افراد نے جو باتیں کی ہیں وہ سب بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ اسپانسر ڈھونڈنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کام ہے، میرا کام نہیں ہے، ہمارے ساتھ بہت جھوٹ بولے گئے ہیں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

عماد بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوڈ آف کنڈکٹ میں نہیں مانتا۔
  آسٹریلیا میں ہوٹل کی بکنگ ہاکی فیڈریشن نے کینسل کرادی، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ


ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نورالصباح نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں ہوٹل کی بکنگ کرائی تھی لیکن ہاکی فیڈریشن نے کینسل کرادی۔

نورالصباح کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ذمہ دار ہے، واقعے کی مکمل انکوائری وزیراعظم کو بھیجی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف نے بد انتظامی کا نوٹس لے رکھا ہے۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ اگر خوراک اور رہائش ٹھیک نہیں ہوگی تو کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اثر پڑتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-18 03:59 GMT+5 , Processed in 0.048647 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list