Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 520|Reply: 0

بھارتی ٹک ٹاکر کو ریل بنانے کیلئے بائیک اسٹنٹ اور چلتی بسوں کے دروازے کھولنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-18 14:46:10 | Show all posts |Read mode
  
—اسکرین گریبز بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی دارالحکومت دہلی کی پولیس نے ایک 22 سالہ نوجوان کو مصروف شاہراہ پر خطرناک بائیک اسٹنٹ کرنے اور سوشل میڈیا کے لیے ریلز بنانے کے دوران عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت تشار پونیا کے نام سے ہوئی ہے جس کی 16 فروری کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں یہ نوجوان بغیر رجسٹریشن نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل چلاتے اور چلتی گاڑیوں اور بسوں کے دروازے کھولتا ہوا نظر آیا تھا۔

پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کر دی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور وائرل ویڈیو کے تجزیے کے بعد ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شناخت سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ ہٹا رکھی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں نوجوان کو ٹریفک کے درمیان خطرناک انداز میں بائیک چلاتے اور گاڑیوں کے دروازے اچانک کھولتے دیکھا گیا تھا جس سے ناصرف اس کی بلکہ دیگر مسافروں کی جان کو بھی شدید خطرہ لاحق تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:17 GMT+5 , Processed in 0.089787 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list