Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 791|Reply: 0

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ کی اسرائیلی ڈرون کمپنی میں سرمایہ کاری کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-18 16:05:19 | Show all posts |Read mode
  ایرک ٹرمپ---فائل فوٹو  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے ایک ڈرون بنانے والی اسرائیلی کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے جس کے بعد مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق خدشات ایک بار پھر سامنے آ گئے ہیں۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرک ٹرمپ ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت اسرائیلی ڈرون کمپنی ایکسٹینڈ اور امریکا کی تعمیراتی کمپنی جے ایف بی کنسٹرکشن ہولڈنگز کے انضمام میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔

اس معاہدے کا مقصد ایکسٹینڈ کو رواں سال اسٹاک مارکیٹ میں لانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایکسٹینڈ کے ڈرونز اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں استعمال کیے جا چکے ہیں جن میں زیرِ زمین سرنگوں کی نقشہ سازی بھی شامل ہے۔

کمپنی کو امریکی محکمۂ دفاع سے کئی ملین ڈالرز کے معاہدے مل چکے ہیں جن میں دسمبر 2024ء کا 8.8 ملین ڈالرز کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایکسٹینڈ کو پینٹاگون کے ’ڈرون ڈومیننس پروگرام‘ کے لیے منتخب کی گئی 25 کمپنیوں میں شامل کیا گیا ہے جس کا مقصد کم لاگت جنگی ڈرونز کی تیز رفتار تیاری ہے۔

اس سے متعلق ایرک ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈرونز مستقبل کی ضرورت ہیں اور ایکسٹینڈ میں سرمایہ کاری پر مجھے فخر ہے۔

دوسری جانب متعدد امریکی حلقوں کا خیال ہے کہ صدر کے خاندان کی ایسی سرمایہ کاری سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ وہ صدارت سے مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس، ٹرمپ آرگنائزیشن اور متعلقہ کمپنیوں نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:26 GMT+5 , Processed in 0.047540 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list