Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 933|Reply: 0

توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری، جسٹس ہاشم کاکڑ کے جملے سے عدالت میں دلچسپ صورتِحال

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-18 20:37:45 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔

دورانِ سماعت کمرۂ عدالت میں دلچسپ صورتِ حال اس وقت پیدا ہو گئی، جب جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ذہن میں رکھیں کل پہلا روزہ ہے اور بینچ میں 2 پٹھان ججز موجود ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی 3 سال سزا معطل ہوئی، لیکن فیصلہ معطل نہیں ہوا ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ یہ بات سمجھ نہیں آ رہی، سزا معطل ہونے کے بعد تو فیصلہ بھی معطل ہوتا ہے، آپ ذرا ہائی کورٹ کا متعلقہ حکم نامہ تو پڑھیں۔

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کا متعلقہ پیراگراف پڑھا۔   
توشہ خانہ کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔   

جسٹس ہاشم کاکڑ نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ لطیف کھوسہ صاحب آپ نے تو ہائی کورٹ سے صرف سزا معطلی کی استدعا کی تھی، آپ نے جو ریلیف مانگا عدالت نے دے دیا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کے 2019ء کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ جس فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں اس کا پیرا گراف نمبر 13 پڑھیں، اس فیصلے میں تو سزا اور فیصلہ دونوں معطل ہوئے تھے، لطیف کھوسہ صاحب آپ اپنے ہی خلاف عدالتی فیصلہ لے کر آ گئے ہیں، لگتا ہے آپ کی عینک کمزور ہو چکی ہے، آپ کو راستہ دے رہے تھے کہ الیکشن کمیشن کو سن لیتے ہیں، آپ نے اپنے خلاف جو عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا ہے اسے ہم پی جاتے ہیں، چلیں خیر ہے کوئی بات نہیں، ہم یوں سمجھ لیتے ہیں جس فیصلے کا آپ نے حوالہ دیا وہ ہمارے سامنے ہے ہی نہیں، ویسے بھی ایک دو ماہ میں کون سے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ تو ہے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے سامنے ایک جیتا جاگتا بڑا سا چیئرمین پی ٹی آئی بیٹھا ہوا ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:20 GMT+5 , Processed in 0.046697 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list