Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 393|Reply: 0

دورۂ آسٹریا: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مصروف دن گزارا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-18 21:16:10 | Show all posts |Read mode
  
—فائل فوٹو

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے اعلیٰ سطح کے وفد (ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ) کے ہمراہ دورۂ آسٹریا کے دوران  مصروف ترین دن گزارا۔

وزیرِ اعظم نے آسٹریا کے چانسلر کارل نیہامر سے خصوصی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون سے متعلق متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، بعد ازاں انہوں نے پاکستانی و آسٹرین بزنس کمیونٹی سے خطاب کیا۔

دوپہر کو وفد نے ویانا سینٹر اقوامِ متحدہ میں کانفرنس میں شرکت کی جہاں پہنچنے پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

کانفرنس سے وزیرِ اعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور دیگر حکام نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا۔

اختتام پر سفیرِ پاکستان کامران اختر ملک نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ بعد ازاں آئی اے ای اے اور یونیڈو کے سربراہان کے ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِاعظم بھی موجود تھے۔

مصروفیات کے بعد وزیرِ اعظم وفد سمیت ہوٹل روانہ ہو گئے جبکہ آج رات تقریباً 2 بجے وفد امریکا کے لیے روانہ ہو گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:20 GMT+5 , Processed in 0.046118 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list