Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 666|Reply: 0

سبز چائے پیتے وقت یہ 8 غلطیاں ہرگز نہ کریں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
202075
Post time 1 hour(s) ago | Show all posts |Read mode
  

ماہرین صحت نے 8 ایسی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے جن سے بچنا سبز چائے پینے کے حوالے سے ضروری ہے۔جو اس کے صحت بخش فوائد کو کم کر سکتی ہیں، حتیٰ کہ تکلیف کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق سبز چائے غذائی اجزاء اور طاقتور نباتاتی مرکبات سے بھرپور ہوتی ہے جو متعدد صحت بخش فوائد سے منسلک ہیں۔  

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا باقاعدہ استعمال کئی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتا ہے، جن میں کینسر، ٹائپ 2 ذیابیطس، دل کی بیماری، گٹھیا، الزائمر اور پارکنسن شامل ہیں۔

اسکے علاوہ یہ وزن کم کرنے، میٹابولزم کو بہتر بنانے اور چربی جلانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ دیگر ممکنہ فوائد میں دماغی کارکردگی میں بہتری، مضبوط مدافعتی نظام اور دانتوں کی بہتر صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ لیکن درج ذیل 8 غلطیوں سے بچنا بھی ضروری ہے۔

1۔ کھانے کے فوراً بعد پینا:
عام خیال کے برعکس، سبز چائے آپ کے کھانے کو جلانے کا کام نہیں کرتی۔ کھانے کے فوراً بعد سبز چائے پینے سے پروٹین کے ہضم ہونے کے عمل میں رکاوٹ پڑ سکتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ چائے پینے سے پہلے کم از کم ایک گھنٹہ انتظار کریں۔

خالی پیٹ پینا:
سبز چائے میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس خالی پیٹ پینے کی صورت میں معدے میں تیزابیت بڑھا سکتے ہیں۔ بدہضمی سے بچنے کے لیے اسے کھانوں کے درمیان یا ہلکے ناشتے کے بعد پینا بہتر ہے۔

ابلتی ہوئی چائے میں شہد شامل کرنا:
اگرچہ شہد ایک صحت بخش چیز ہے، لیکن اسے بہت گرم یا ابلتی ہوئی چائے میں شامل کرنے سے اس کی غذائیت متاثر ہو سکتی ہے۔ بہتر ہے کہ چائے کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں، پھر اس میں شہد یا کوئی اور چیز شامل کریں۔

سبز چائے کے ساتھ دوا لینا:
گولیاں نگلنے کے لیے سبز چائے استعمال کرنے سے دوا کے جذب ہونے کے عمل میں رکاوٹ آ سکتی ہے اور تیزابیت بھی ہو سکتی ہے۔ لہٰذا دوا لینے کے لیے سادہ پانی ہی استعمال کریں۔

زیادہ مقدار میں استعمال کرنا:
سبز چائے میں کیفین اور ٹیننز موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اسے زیادہ پینے سے سر درد، چڑچڑاپن یا فولاد کے جذب ہونے میں کمی ہو سکتی ہے۔ اسلیے روزانہ دو سے تین کپ تک محدود رکھیں۔

ایک ساتھ دو ٹی بیگز استعمال کرنا:
زیادہ مقدار کبھی بہتر نہیں ہوتی۔ دو ٹی بیگز استعمال کرنے سے معدہ خراب ہو سکتا ہے اور غیر ضروری طور پر کیفین کی مقدار بڑھ سکتی ہے۔ اس لیے ایک کپ کے لیے ایک ٹی بیگ کافی ہے۔

7۔ مصنوعی ذائقوں والی اقسام کا انتخاب کرنا:
کچھ ذائقہ دار سبز چائے میں مصنوعی اجزاء شامل ہوتے ہیں جو اس کی قدرتی صحت بخش خصوصیات کو کم کر سکتے ہیں۔ اعلیٰ معیار کی  قدرتی ذائقے والی یا سادہ سبز چائے کا انتخاب کرنا چاہیے۔

بہت تیزی سے یا جلدی پینا:
سبز چائے کو آہستگی اور توجہ کے ساتھ پینا بہتر ہے۔ جلدی جلدی پینے سے اس کے پرسکون اور توانائی بخش اثرات کم ہو سکتے ہیں۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-19 02:57 GMT+5 , Processed in 0.095796 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list