|
|
فرح گوگی: فائل فوٹو
فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف گوجرانوالہ کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، ایف آئی آر میں ن لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر بھی ملزم نامزد ہیں۔
چوہدری اقبال گجر فرح گوگی کے سسر اور احسن جمیل کے والد ہیں، ایف آئی آر میں چوہدری اقبال گجر کے بیٹے، بھائی اور بھتیجے بھی ملزم نامزد ہیں، سوسائٹی کے منیجر اور ملازمین بھی ملزم نامزد ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سوسائٹی 2005 میں بنائی گئی جی ڈی اے سے پی ٹی آئی دور حکومت میں منظوری لی گئی، ملزمان نے سوسائٹی میں پارک، اسکول اور قبرستان کیلئے مختص اراضی کو فروخت کیا، ملزمان نے جعلی دستاویزات تیار کرکے سرکاری اراضی فروخت کی۔ |
|