Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 723|Reply: 0

برطانیہ میں ویتنامی تارکینِ وطن کی اسمگلنگ، 5 گرفتار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-19 12:53:56 | Show all posts |Read mode
  

نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) نے ایک مبینہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار افراد کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ انہوں نے ویتنامی تارکینِ وطن کو فرانس سے برطانیہ منتقل کیا تھا۔

تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان نے لاریاں اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر افراد کو برطانیہ لانے میں حصہ لیا، جبکہ ان کے اصل ویتنامی پاسپورٹس اپنے قبضے میں رکھے تاکہ انہیں قرض کے بدلے جبری مشقت (Debt Bondage) کے تحت رکھا جا سکے۔

این سی اے کے ایک ترجمان کے مطابق 22 سالہ ملزم کو راومارش، رادرہم میں گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر چار افراد جن کی عمریں 27، 31 اور 33 سال ہیں پہلے ہی منی لانڈرنگ اور شناختی دستاویزات کے حوالے سے زیرِ حراست تھے اور بعد ازاں دوبارہ گرفتار کیے گئے، ان میں سے تین لیورپول کی جیل میں جبکہ ایک برمنگھم کی جیل میں ہے۔

این سی اے برانچ کمانڈر جون ہیوز نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور یہ مقدمہ اُن تقریباً 100 جاری تحقیقات میں سے ایک ہے جو ایسے گروہوں یا افراد کو نشانہ بنا رہی ہیں جو انسانی نقل و حرکت میں سہولت کاری یا براہِ راست ملوث ہیں۔

تحقیات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ نامزد ملزمان نے ویتنامی باشندوں کے دستاویزات اور شناختی پرچوں کو ضبط کر کے انہیں غلامی جیسے حالات میں مجبور کیا، جس سے متاثرین کے حقوق اور ان کی آزادی کو شدید خطرہ لاحق رہا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:22 GMT+5 , Processed in 0.048898 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list