Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 615|Reply: 0

آج افطار دسترخوان سجائیں چکن چیز رول سے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-19 14:09:48 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

رمضان المبارک اور سحر و افطار دسترخوان گویا لازم و ملزوم ہیں، بلکہ اس ماہ میں کِھلانے پلانے اور کھانے پینے کا بھی جس قدر اجر و ثواب ہے، کسی اور ماہ میں نہیں۔

سحر و افطار دونوں کی فضیلت احادیثِ نبوی ﷺ سے ثابت ہے، تو آج ہم آپ کے افطار دسترخوان کے لیے چکن چیز رول کی ترکیب کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں۔
چکن چیز رول
اجزاء:

چکن بریسٹ 2 سو گرام، نمک حسبِ ذائقہ، ادرک لہسن 1 کھانے کا چمچ، چیڈر چیز 100 گرام، پیاز 1 عدد درمیانی، کالی مرچ کٹی ہوئی ½ چائے کا چمچ، مسٹرڈ پیسٹ ½ چائے کا چمچ، سرکہ 2 چائے کے چمچ، چلی ساس 2 چائے کے چمچ، سویا سوس 2 چائے کے چمچ، اجوائن ½ چائے کا چمچ، ہری مرچیں 3 سے 4 عدد، ہرا دھنیا ½ گٹھی، ڈبل روٹی کے سلائس 3 عدد، انڈے 2 عدد، ڈبل روٹی کا چورا حسبِ ضرورت، میدہ 2 کھانے کے چمچ، کارن فلور 2 کھانے کے چمچ، تیل حسبِ ضرورت۔   
آج افطار میں بنائیں مزیدار میکرونی رول

میکرونی تو یقیناََ سبھی نے کھائی ہوگی لیکن میکرونی رول بہت کم ہی لوگوں نے کھایا ہوگا تو پھر آج ہی افطار میں بنا کر آزمائیں۔    
ترکیب:

ایک پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر اس میں ادرک، لہسن ڈالیں اور درمیانی آنچ پر 1 سے 2 منٹ بھون لیں، پھر اس میں صاف دھلی ہوئی چکن کی چھوٹی بوٹیاں کر کے ڈالیں اور اسے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں، جب چکن کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں نمک٬ سرکہ٬ سویا ساس اور چلی ساس ڈال کر 1 سے 2 منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار لیں-  

اب چاپر میں ڈبل روٹی کے سلائس٬ ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر چاپ کریں پھر اس میں چکن ڈال کر چاپ کر لیں-

اس مکسچر کو چاپر سے نکال کر اس میں کالی مرچ٬ اجوائن٬ مسٹرڈ پیسٹ اور ایک پھینٹا ہوا انڈا شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں-  

چیز کو اسٹک کی طرح کاٹ لیں اور چکن مکسچر کا تھوڑا سا حصہ ہاتھ میں رکھیں اور اس کے درمیان میں چیز اسٹک رکھ کر رول بنا لیں-  

ایک انڈے کو پھینٹ کر اس میں میدہ اور کارن فلار ملا لیں٬ رول کو پہلے انڈے کے مکسچر میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں پھر کڑاہی میں گرم تیل میں سنہری فرائی کر لیں-
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:21 GMT+5 , Processed in 0.044730 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list