|
|
کراچی کے علاقے سولجر بازار تین نمبر کی 1 رہائشی عمارت میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی۔
عمارت کے ملبے سے نکالی گئیں 7 لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اس واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کراچی:لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی، 14 افراد جاں بحق
ملبے تلے 10 کے قریب افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جنھیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے [img][/img]
متاثرہ عمارت 2 منزلہ تھی جہاں تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصر اللّٰہ عباسی کے مطابق عمارت کے ملبے میں مزید 2 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، سلینڈر دھماکے کی شدت سے عمارت متاثر ہوئی اور زمین بوس ہو گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ عمارت 2 منزلہ ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات ہیں۔ |
|