Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 379|Reply: 0

دن کی روشنی میں رمضان المبارک کے چاند کی نایاب ْتصویر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-19 14:48:51 | Show all posts |Read mode
  
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

متحدہ عرب امارات نے دن کے وقت لی گئی رمضان المبارک کے چاند کی ایک نایاب  تصویر جاری کر دی۔

مقامی فلکیاتی حکام کے مطابق رمضان 1447 ہجری کے باریک ہلال کی تصویر 18 فروری 2026ء کو صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ (متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق) ابوظبی سے لی گئی، یہ تصویر دن کی روشنی میں جدید تکنیک کے ذریعے محفوظ کی گئی۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ ہلال کو جدید امیجنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے چاند کو اس وقت بھی شناخت کیا جا سکتا ہے جب وہ انسانی آنکھ سے نظر آنے کے لیے بہت مدھم ہو۔

فلکیاتی مرکز کے مطابق تصویر کشی کے وقت چاند کی عمر تقریباً 16.6 گھنٹے تھی اور وہ سورج سے تقریباً 9.8 ڈگری کے زاویے پر موجود تھا۔

ماہرین نے دن کے وقت ہلال کی کامیاب تصویر کو ایک نمایاں فلکیاتی کامیابی قرار دیا ہے، جو غروبِ آفتاب کے بعد چاند کی رویت سے قبل اس کی پیدائش کی سائنسی تصدیق میں مدد فراہم کرتی ہے۔   
سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، شاہی دیوان

سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے کی تیاری شروع ہوگئی، چاند دیکھنے کیلئے حوطہ سدیر کے مقام پر بڑا اجلاس ہوگا۔   

فلکیات دانوں کے مطابق عام طور پر پہلا ہلال اس وقت آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے جب چاند کی عمر 18 سے 24 گھنٹے کے درمیان ہو، تاہم اس کا انحصار موسم، فضا کی شفافیت اور افق پر چاند کی بلندی پر ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 15 سے 16 گھنٹے کے چاند کی رویت نایاب ضرور ہے لیکن مثالی موسمی حالات میں ممکن ہو سکتی ہے، جبکہ 12 گھنٹے سے کم عمر چاند کو جدید آلات کے بغیر دیکھنا عموماً ناممکن سمجھا جاتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:21 GMT+5 , Processed in 0.045975 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list