Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 521|Reply: 0

بانیٔ پی ٹی آئی کو علاج کی مناسب سہولتیں ملنی چاہئیں: سارو گنگولی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-19 15:28:43 | Show all posts |Read mode
  —فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بھی بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سارو گنگولی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان کی صحت ٹھیک ہو جائے گی اور ان کا صحیح علاج ہو گا۔  

اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پھر پاکستان کے وزیرِ اعظم کے طور پر دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کیا تو مجھے یقین ہے کہ ان کو علاج کی مناسب سہولتیں اور عزت ملنی چاہیے۔   
سابق پاکستانی کرکٹ لیجنڈز کی حکام سے بانیٔ پی ٹی آئی کا بر وقت علاج کروانے کی اپیل

پاکستان کے سابق کرکٹ لیجنڈز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جیل میں قید بانیٔ پی ٹی آئی کا مناسب علاج کروایا جائے۔   

اس سے قبل دنیائے کرکٹ کے سابق کپتانوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے انسانی بنیادوں پر حکومتِ پاکستان سے اپیل کی تھی۔

بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق اپیل کرنے والے کپتانوں کی فہرست میں سرکلائیو لائیڈ، گریگ چیپل، ائین چیپل، ایلن بارڈر، مائیکل بریئرلے، مائیکل ایتھرٹن، بیلنڈا کلارک، سنیل گواسکر، ڈیوڈ گاوور، کم ہیوز، ناصر حسین، کپل دیو، اسٹیو وا اور جان رائٹ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان کے سابق کرکٹرز وسیم اکرم، شعیب اختر، رمیز راجہ، وقار یونس، اور شاہد آفریدی نے بھی حکام سے بانیٔ پی ٹی آئی کا مناسب علاج  کروانے کی اپیل کی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:20 GMT+5 , Processed in 0.057652 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list