Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 710|Reply: 0

کوئٹہ: ماہ رمضان، اشیائے خوردنی کی نئی پرائس لسٹ جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-19 16:45:56 | Show all posts |Read mode
  
—فائل فوٹو

کوئٹہ میں ماہ رمضان کے لیے اشیائے خوردنی کی نئی پرائس لسٹ جاری کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے باسمتی سپر چاول کی فی کلو قیمت 300 روپے، سیلہ چاول کی 270 روپے فی کلو اور ٹوٹا چاول کی قیمت 150 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

فہرست میں دال چنا کی فی کلو قیمت 270 روپے، دال مونگ 350، دال ماش 450 اور دال مسور 300 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ پاکستانی بیسن کا نرخ 300 روپے اور ایرانی بیسن کا 250 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں چینی کی ہول سیل میں قیمت 152 روپے اور پرچون کی 157 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

مٹن کی فی کلو قیمت 2 ہزار روپے، ہڈی والے بیف کی قیمت 1 ہزار 50 روپے اور بغیر ہڈی والے بیف کی قیمت 1 ہزار 200 روپے طے کی گئی ہے۔

بھینس اور گائےکے تازہ مکس دودھ کی قیمت 200 روپے اور خالص گائے کے دودھ کی قیمت 150روپے فی لیٹر جبکہ دہی کی فی کلو قیمت 200 روپے طے پائی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مرغی کےگوشت، انڈے، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر طے ہوں گے۔

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے تمام دکانداروں کو پرائس لسٹ نمایاں مقام پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ مقررہ نرخ سے زیادہ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:17 GMT+5 , Processed in 0.046564 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list