Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 667|Reply: 0

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ، ماہر ڈاکٹروں کو اجازت نہ مل سکی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-19 20:40:40 | Show all posts |Read mode
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شوکت خانم کے سی ایم او ڈاکٹر عاصم یوسف نے 3 ماہر امراض ریٹینا کے نام تجویز کیے تھے، تاہم ان میں سے کسی ڈاکٹر کو معائنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف نے تجویز کردہ ڈاکٹروں کے نام سلمان اکرم راجہ کو فراہم کیے تھے, ان ناموں میں الشفاء انٹرنیشنل کے ڈاکٹر عامر اعوان اور میجر جنرل ریٹائرڈ مظہر اسحاق شامل تھے، جبکہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف آپتھامالوجی کے سربراہ میجر جنرل وقار مظہر کا نام بھی دیا گیا تھا۔   
پی ٹی آئی قیادت بانی کی آنکھوں کی تکلیف سے 9 فروری سے باخبر تھی، پارٹی ذرائع

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) قیادت بانی کی آنکھوں کی تکلیف سے متعلق 9 فروری سے باخبر تھی۔   

ذرائع کے مطابق مذکورہ ماہرین کے بجائے الشفاء سے ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھیجا گیا، جن کے ساتھ پمز کے ڈاکٹر عارف بھی موجود تھے۔  

بتایا گیا ہے کہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر الشفاء کے ڈاکٹر کو روانہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پہلا انجکشن 25 جنوری کو لگایا گیا تھا جبکہ دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگایا جانا ہے، یہ فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا کہ دوسرا انجکشن جیل میں لگایا جائے گا یا اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:22 GMT+5 , Processed in 0.053019 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list