Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 353|Reply: 0

سپریم کورٹ: لڑکی سے زیادتی اور جھوٹے نکاح کا دعویٰ کرنے والے شخص پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-20 00:34:58 | Show all posts |Read mode


  فائل فوٹو :سپریم کورٹ  

سپریم کورٹ نے لڑکی سے زیادتی اور جھوٹے نکاح کا دعویٰ کرنے والے شخص پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے محمد شہزاد کی اپیل خارج کر دی۔

عدالت عظمیٰ کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے اپنی بیوی کی سگی بھتیجی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اسے شرعی نکاح کا رنگ دینے کی کوشش کی، وہ پہلے سے شادی شدہ ہے، قانونی بیوی متاثرہ لڑکی کی سگی پھوپھی ہے، پھوپھی کی موجودگی میں اس کی سگی بھتیجی سے نکاح قانونی طور پر جائز نہیں ہوسکتا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پٹیشنر نے قانونی رکاوٹ سے بچنے کے لیے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کا من گھڑت دعویٰ کیا، اور انسانیت سوز فعل کو چھپانے کےلیے جھوٹی کہانی گھڑی، جس کا کوئی قانونی ثبوت نہیں۔

عدالت نے پٹیشنر کو متاثرہ خاتون سے پیدا ہونے والے بچے کا حیاتیاتی والد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نکاح ثابت نہ ہونے کے باوجود حیاتیاتی والد اپنے بچے کو نان و نفقہ دینے کا قانونی اور اخلاقی پابند ہے، معصوم بچے کو والدین کے غیر قانونی تعلق یا تنازعات کے باعث بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

پٹیشنر نے عدالتی عمل کو خاتون کو ہراساں کرنے اور اخلاقی طور پر دبانے کے لیے بطور آلہ استعمال کیا،  آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت ہر انسان کے وقار کی حرمت ناقابلِ تسخیر ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:17 GMT+5 , Processed in 0.048021 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list