Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 909|Reply: 0

ٹرمپ انتظامیہ غزہ میں فوجی اڈہ بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، برطانوی اخبار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205802
Post time 2026-2-20 05:07:06 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اے ایف پی  

برطانوی اخبار گارڈین نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ میں فوجی اڈہ بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اخبار کے مطابق  فوجی اڈہ 5 ہزار فوجیوں پر مشتمل اور 350 ایکڑ سے زیادہ رقبے پر تعمیر ہوگا، فوجی اڈہ مستقبل کی انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کے لیے آپریٹنگ بیس ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق مرحلہ وار تعمیر ہونے والا یہ اڈہ آخرکار 1,400 میٹر رقبے پر مشتمل ہوگا، جس کے گرد 26 ٹریلر پر نصب بکتر بند واچ ٹاورز، چھوٹے ہتھیاروں کی رینج، بنکرز اور فوجی سامان کے گودام ہوں گے، پورا اڈہ خاردار تاروں سے گھرا ہوگا۔   
8 مسلم ممالک کی مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں اور یہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔   

برطانوی اخبار نے کہا کہ یہ قلعہ نما تنصیب جنوبی غزہ کے ایک بنجر میدان میں بنانے کا منصوبہ ہے جہاں نمکین جھاڑیاں اور سفید جھاڑیاں موجود ہیں اور اسرائیلی بمباری کے ملبے سے زمین بھری ہوئی ہے۔

اخبار نے ایک ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ چند بین الاقوامی تعمیراتی کمپنیوں کو جو جنگی علاقوں میں کام کا تجربہ رکھتی ہیں، پہلے ہی اس جگہ کا دورہ کروایا جا چکا ہے۔

اس مقام کو مستقبل کی بین الاقوامی اسٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) کے لیے فوجی آپریٹنگ بیس کے طور پر تصور کیا گیا ہے، جو مختلف ممالک کے دستوں پر مشتمل ایک کثیرالقومی فورس ہوگی۔

آئی ایس ایف  نئی قائم کردہ بورڈ آف پیس کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ کا انتظام سنبھالنا ہے۔ اس بورڈ کے چیئرمین ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اور اس کی قیادت میں جزوی طور پر ان کے داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب غزہ کے لیے بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل جیسپر جیفرز کا کہنا ہے کہ 5 ممالک نے بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کے لیے فوجی دستے دینے کا کہا ہے۔

غزہ امن بورڈ سے خطاب میں میجر جنرل جیسپر نے بتایا کہ انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ فوجی دستے بھیجیں گے، انڈونیشیا نے آئی ایس ایف کے ڈپٹی کمانڈر کی پوزیشن قبول کر لی ہے، مصر اور اردن پولیس کو تربیت دیں گے۔

امن بورڈ کے نمائندے Nickolay Mladenov نے بتایا کہ نئی عبوری فلسطینی پولیس فورس کے لیے دو ہزار فلسطینیوں نے درخواست دے دی ہے۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا تھا یہ نہیں سوچیں کہ فوجیوں کو لڑائی کے لیے ہی بھیجا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:51 GMT+5 , Processed in 0.045709 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list