Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 446|Reply: 0

ٹرمپ کا یو ایف اوز و خلائی مخلوق سے متعلق سرکاری فائلیں جاری کرنے کا عندیہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205802
Post time 2026-2-20 14:52:32 | Show all posts |Read mode
  
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون سمیت دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے یو ایف اوز اور خلائی مخلوق سے متعلق سرکاری خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے یہ عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ غیر معمولی عوامی دلچسپی کے پیشِ نظر میں محکمۂ دفاع سمیت دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت دوں گا کہ وہ خلائی مخلوقات، ان آئیڈینٹیفائیڈ ایریل فینامینا (یو اے پی)، ان آئیڈینٹیفائیڈ فلائینگ اوبجیکٹس (یو ایف اوز) سے متعلق تمام پیچیدہ مگر نہایت اہم اور دلچسپ معاملات سے جڑی ہر قسم کی معلومات اور ان سے متعلق تمام سرکاری فائلز کی نشاندہی اور اسے جاری کرنے کا عمل شروع کریں۔   

امریکی صدر کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب سابق صدر بارک اوباما نے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو کے دوران خلائی مخلوق کے وجود سے متعلق بیان دے کر میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی۔  

سابق صدر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلائی مخلوق حقیقی ہیں، لیکن میں نے انہیں نہیں دیکھا۔

بعد ازاں سابق صدر اوباما نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اشارہ کائنات کی وسعت کے پیشِ نظر دیگر سیاروں پر زندگی کے امکانات کی شماریاتی حقیقت کی طرف تھا۔   
باراک اوباما نے خلائی مخلوق سے متعلق بیان کی وضاحت کردی

گزشتہ ہفتے اوباما نے سوشل میڈیا پر انٹرویو میں کہا تھا کہ خلائی مخلوق حقیقت ہے لیکن میں نے انہیں نہیں دیکھا اور نہ ہی انہیں قید کیا گیا ہے۔   

انہوں نے مزید کہا کہ شمسی نظاموں کے درمیان فاصلے اس قدر زیادہ ہیں کہ یہ امکان کم ہے کہ خلائی مخلوق نے کبھی زمین کا دورہ کیا ہو اور اپنی صدارت کے دوران مجھے ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ غیر ارضیاتی مخلوق نے ہم سے واقعی رابطہ کیا ہو۔

گزشتہ روز جب ٹرمپ سے ان بیانات سے متعلق سوال کیا گیا تو ٹرمپ نے صدارتی طیارے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ حقیقی ہیں یا نہیں لیکن میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ سابق صدر نے خفیہ معلومات ظاہر کی ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، انہوں نے بڑی غلطی کی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:50 GMT+5 , Processed in 0.048925 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list