Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 544|Reply: 0

وزن کم کرنے، مسلز بنانے و بہتر صحت کیلئے پروٹین کھانے کا بہترین وقت کونسا ہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205802
Post time 2026-2-20 18:09:06 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

پروٹین ایک نہایت اہم غذائی جز ہے جو مسلز کی تعمیر اور جسمانی ٹشوز کی مرمت میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق پروٹین ہارمونز کی تیاری، میٹابولزم کی بہتری، قوتِ مدافعت مضبوط بنانے اور وزن کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے، چونکہ پروٹین کو ہضم کرنے میں جسم زیادہ کیلوریز جلاتا ہے، اس لیے یہ دیر تک پیٹ بھرے ہونے کا احساس بھی دلاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پروٹین کھانے کا درست وقت آپ کے مقصد پر منحصر ہوتا ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے:

کھانوں کے درمیان پروٹین سے بھرپور اسنیکس لینے سے بھوک کم ہوتی ہے اور مجموعی کیلوریز کم کھائی جاتی ہیں۔
مسلز بنانے کے لیے:   
پیروں میں مستقل سوجن کس غذا کی کمی کی علامت ہو سکتی ہے؟

ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر آپ کے پاؤں یا ٹخنوں میں آرام کے باوجود سوجن کم نہ ہو تو اسے ہر نظرانداز نہ کریں کیوں کہ یہ کسی مخصوص غذا کی کمی کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔   

ورزش کے بعد 30 منٹ سے 2 گھنٹے کے اندر پروٹین کا استعمال مسلز کی ریکوری اور گروتھ کے لیے مؤثر سمجھا جاتا ہے۔

سونے سے پہلے پروٹین لینا، خاص طور پر کیسین پروٹین، رات کے دوران مسلز کی مرمت میں مدد دیتا ہے۔
مجموعی صحت کے لیے:

طبی ماہرین کی جانب سے دن بھر میں پروٹین کو برابر مقدار میں کھانوں کے ساتھ تقسیم کرنا بہتر آپشن قرار دیا گیا ہے، ہر کھانے میں پروٹین شامل کرنے سے توانائی برقرار رہتی ہے، ہائی پروٹین ناشتہ دن بھر کی توانائی اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اہم غذائی مشورے:

غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ معیاری پروٹین حاصل کرنے کے لیے گوشت، مچھلی، انڈے، دودھ، دالیں، گری دار میوے اور بیجوں کا استعمال لازمی کریں۔

مختلف ذرائع سے پروٹین لینے سے غذا متوازن رہتی ہے۔

ضرورت پڑنے پر پروٹین پاؤڈر، کیسین یا پلانٹ بیسڈ پروٹین سپلیمنٹس کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے مگر اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔   
کیا آپ زیادہ سرخ گوشت کھاتے ہیں؟ نئی تحقیق میں ظاہر یہ خطرہ بھی دیکھ لیں

یہ مطالعہ برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوا، جس میں پروسیسڈ اور غیر پروسیسڈ سرخ گوشت کے استعمال اور ذیابیطس کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔   

پروٹین کو صحت مند چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس کے ساتھ استعمال کریں تاکہ متوازن غذا مل سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین کا درست وقت اور متوازن استعمال ناصرف مسلز بلکہ مجموعی صحت کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔



نوٹ: یہ معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:51 GMT+5 , Processed in 0.046115 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list