Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 998|Reply: 0

ایپسٹین نے مجھے اپنے سیاہ راز بتائے: زندہ بچ جانے والی متاثرہ خاتون کی میڈیا سے گفتگو

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205802
Post time 2026-2-20 20:43:37 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین  کے جنسی استحصال کی شکار رہنے والی خاتون رینا اوہ نے برسوں تک جاری رہنے والے نفسیاتی اور جسمانی استحصال کی دل دہلا دینے والی تفصیلات بیان کی ہیں۔

رینا اوہ نے بھارتی نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب وہ 21 برس کی تھیں تو ایپسٹین نے اِنہیں ذہنی طور پر شدید نقصان پہنچایا، ان کی جسمانی ساخت پر تنقید کی، ان کی تذلیل کی اور انہیں ’زیادہ عمر‘ کا طعنہ دیا، حالانکہ اس وقت اِن کی عمر صرف 21 سال جبکہ ایپسٹین کی عمر 47 سال تھی۔

رینا اوہ کے مطابق یہ مسلسل بدسلوکی ان کے لیے دیرپا ذہنی نقصان کا سبب بنی۔

رینا اوہ نے کہا کہ ایپسٹین سے ملنے سے قبل بھی اِن کا جنسی استحصال ہو چکا تھا اس لیے وہ بچپن سے ہی خاموش طبع تھیں اور یہی کمزوری ایپسٹین نے پہچان کر ان کا فائدہ اٹھایا۔    
ایپسٹین کو پینٹاگون کی عمارت خریدنے کی پیشکش کا انکشاف

کمسنوں سے جنسی درندگی میں ملوث جیفری ایپسٹین کو پیش کش کی گئی تھی کہ وہ امریکی وزارت دفاع کے ادارے پینٹاگون اور ایف بی آئی کی عمارتیں خریدلے۔   

اُنہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک سفر کے دوران ایپسٹین نے اِنہیں اپنے ’انتہائی تاریک راز‘ بتائے اور جب اُنہوں نے یہ بات ایک اور لڑکی سے شیئر کی تو ایپسٹین نے انہیں دھمکیاں دیں، جس کے بعد وہ خوف کے باعث وہاں سے نکل نہ سکیں۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ایپسٹین انہیں یہ باور کرواتا رہا کہ وہ واشنگٹن میں بااثر لوگوں کو جانتا ہے اور ان کی امیگریشن حیثیت سمیت ذاتی معلومات کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ممکنہ طور پر ان کی نگرانی بھی کی گئی۔

رینا اوہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ آخری ملاقات میں ایپسٹین انتہائی پرتشدد تھا جس کے بعد اُنہوں نے مکمل طور پر رابطہ ختم کر دیا مگر طویل عرصے تک خاموش رہیں۔

انہوں نے برطانیہ کے سابق شہزادے پرنس اینڈریو ماؤنٹبیٹن ونڈسر کی گرفتاری کو ایک ’اہم پیش رفت‘ قرار دیا تاہم کہا کہ امریکا میں حکام اس کیس میں ابھی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے۔    
جیفری ایپسٹین کے جنسی جرائم ’انسانیت کیخلاف خطرناک جرائم‘ قرار دیے جا سکتے ہیں: اقوام متحدہ کا ردعمل

اقوامِ متحدہ کے پینل کے ممبران نے کہا ہے کہ بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے جنسی جرائم بعض صورتوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں، یہ بات امریکی حکومت کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی لاکھوں فائلوں کے بعد سامنے آئی ہے۔   

اِن کے مطابق بااثر شخصیات کا احتساب دیگر نامزد افراد کے لیے مثال بنے گا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے آخر میں رینا اوہ نے دیگر متاثرہ افراد کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکیلی نہیں ہیں، دنیا ان کی پرواہ کرتی ہے اور سچائی کے لیے ثابت قدم رہنا ہوگا۔  

رینا اوہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس منظم مجرمانہ نیٹ ورک میں شامل تمام افراد کو بالآخر جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:57 GMT+5 , Processed in 0.092789 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list