Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 569|Reply: 0

رمضان میں مختلف راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے: علیزے شاہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205802
Post time 2026-2-20 21:21:47 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

اکثر تنازعات کا شکار رہنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سب کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں سب کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

4.3 ملین انسٹا فالوورز رکھنے والی اداکارہ ماضی میں یاسر نواز، شازیہ منظور اور منسا ملک سمیت متعدد فنکاروں اور میڈیا پرسنز کے ساتھ تنازعات کا شکار رہی ہیں۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں لکھا ہے کہ گزشتہ سال میری زندگی کا مشکل ترین سال تھا۔ میں خود کو اللّٰہ سے دور اور گمراہ محسوس کیا کرتی تھی۔ اکثر میرا ایمان اندھیرے سے بھی زیادہ گہرا لگتا تھا لیکن اس سال، خصوصاً اس بابرکت مہینے رمضان میں، میں نے مختلف راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • علیزے شاہ کی شازیہ منظور پر تنقید  
  • صبا فیصل اور ندا یاسر پر ہونیوالی تنقید پر علیزے شاہ نے خوشی کا اظہار کیوں کیا؟  
  • علیزے شاہ نے جگن کاظم کی معافی کو دل سے قبول کرلیا  




اداکارہ نے لکھا کہ میں واپس لوٹنے کا انتخاب کر رہی ہوں، میں اپنے دل کو نرم کرنے کا انتخاب کر رہی ہوں، میں ہر اُس شخص کو معاف کرنے کا انتخاب کر رہی ہوں جس نے مجھے تکلیف دی، اس لیے نہیں کہ وہ اس کے مستحق ہیں، بلکہ اس لیے تاکہ میری روح سکون کی مستحق ہے۔ سب سے پہلے میں اللّٰہ سے معافی کی طلب گار ہوں، اس امید کے ساتھ کہ وہ مجھے اسی طرح معاف کرے گا جیسے میں اس کی مخلوق کو معاف کرنا سیکھ رہی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میں ایک تاریک دور سے گزر رہی تھی، مجھے صرف اس امید کا سہارا تھا جو اللّٰہ نے میرے دل میں رکھی اور میرے والدین کا میرے حوالے سے صبر۔   
پاکستان میں صرف پرچی سسٹم سے لوگ آگے آتے ہیں: علیزے شاہ

معروف اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ اور بے باک بیان سے ہلچل مچا دی ہے۔    

انہوں نے مزید لکھا کہ بعض اوقات ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہم بھٹک رہے ہیں، ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم غلط ہیں، مگر ہم اپنے غرور کو جیتنے دیتے ہیں۔ تب ہم اپنی ہی کہانی کے ولن بن جاتے ہیں۔ اس لیے میں خود سے اور آپ سب سے کہتی ہوں، پچھتاوے کو توبہ سے زیادہ بھاری نہ ہونے دیں۔ اس وقت لوٹ آئیں جب دل میں ابھی احساس باقی ہو، جب تک ممکن ہو، معاف کر دیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور ذہنی سکون کے لیے دوسروں کو معاف کرنے کے فیصلے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:51 GMT+5 , Processed in 0.046776 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list